ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاويش أوغلو نے کہا کہ استنبول میں ایک فٹ بال
اسٹیڈیم کے باہر ہوئے دو خودکش کار بم دھماکے میں ملوث ایک حملہ آور شام سے
آیا تھا۔مسٹر جاويش أوغلو نے کل کہا کہ اسٹیڈیم کے باہر
ہفتہ کو ہوئے خودکش کار بم
دھماکے میں 44 افراد ہلاک ہو گئے جن میں بیشتر پولیس اہلکار تھے اور 150 سے
زائد افراد زخمی ہو گئے۔اسٹیڈیم کے باہر جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ترکی کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ چل رہا تھا۔